0
Friday 15 Jan 2016 21:47

ایم کیو ایم کے دو ٹارگٹ کلرز 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

ایم کیو ایم کے دو ٹارگٹ کلرز 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بیس سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے ملزمان محسن لمبا اور عمران رضا کو نوے روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں ملزم محسن لمبا اور عمران رضا کو پیش کیا گیا، رینجرز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے، اور ملزمان بیس سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم عمران کو گذشتہ روز گلستان جوہر سے گرفتار کیا، دوران تفتیش ملزم عمران نے گیارہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرلیا، ملزم دوران ہڑتال گاڑیوں کو جلاتا تھا، ملزم عمران پولیس اور رینجرز پر فائرنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔
خبر کا کوڈ : 512635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش