0
Friday 15 Jan 2016 19:17

بلوچستان سینڈک منصوبے سے گذشتہ 3 سالوں میں 11 ارب روپے کا منافع ہوا، شاہد خاقان عباسی

بلوچستان سینڈک منصوبے سے گذشتہ 3 سالوں میں 11 ارب روپے کا منافع ہوا، شاہد خاقان عباسی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی کے ایوان بالا کو بتایا ہے کہ گذشتہ تین سالوں کے دوران سینڈک کاپر گولڈ پراجیکٹ سے 45895 میٹرک ٹن پیداوار ہوئی ہے، جس سے 11.938 بلین روپے منافع کمایا گیا ہے۔ جمعرات کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر سلیم ضیاء اور اعظم سواتی کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سینڈک کاپر گولڈ پراجیکٹ ضلع چاغی بلوچستان سے 2012ء میں 19221 میٹرک ٹن، 2013ء میں 13552 اور 2014ء میں 13122 میٹرک ٹن پیداوار ہوئی، جبکہ 2012ء کے دوران 5.735 بلین روپے، 2013ء میں 4.119 بلین روپے اور 2014ء میں 2.084 بلین روپے کا منافع ہوا۔ انہوں نے کہا کہ معدنیات کی تلاش کا کام صوبائی معاملہ ہے۔ ریکوڈک کاپر گولڈ پراجیکٹ کو صوبائی کابینہ کے فیصلے کے تحت بند کر دیا گیا ہے۔ جواب میں بتایا گیا ہے کہ میسرز ٹیتھیاں کاپر کمپنی لمیٹڈ آسٹریلیا کی جانب سے ایکسپلوریشن لائسنس کے تحت نقصانات کی تلافی کا معاملہ بین الاقوامی ثالثی عدالت کے پاس زیر سماعت ہے۔ جس میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں دفاع کر رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 512637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش