0
Friday 15 Jan 2016 22:51

شمالی وزیرستان میں 79 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے

شمالی وزیرستان میں 79 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں 79 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے، آئی ایس پی آر کے مطابق ہتھیار ڈالنے والوں میں تین کمانڈرز بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے میران شاہ میں خود کو پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے حوالے کیا، گزشتہ 2 ماہ میں کرم ایجنسی میں بھی دہشت گردوں کی بڑی تعداد نے ہتھیار ڈالے ہیں۔ خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر کے دوران کئی دہشت گردوں نے ہتھیار پھینکے، ہتھیار ڈالنے والے دہشت گردوں نے حکومتی رٹ تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے، ضرب عضب کے نتیجے میں شمالی وزیرستان سے دہشت گردوں کا صفایا ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 512653
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش