QR CodeQR Code

غذائی کمی بیماریاں، پچھلے ماہ تھر میں 45 بچوں کی ہلاکت کا انکشاف

15 Jan 2016 23:14

اسلام ٹائمز: رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کاتعلق ڈیپلو، مٹھی، اسلام کوٹ اور تھر کے دیگر نواحی علاقوں سے ہے، 45 بچوں کی اموات غذائی کمی، نمونیا، سانس کے امراض سمیت دیگر امراض کے سبب ہوئیں۔


اسلام ٹائمز۔ تھر میں گزشتہ ماہ دسمبر 2015 میں 45 بچے مختلف امراض میں مبتلا ہو کر دم توڑ گئے، ان بچوں کی عمر 5 سال سے بھی کم بتائی جا رہی ہے۔ اس بات کا انکشاف گزشتہ روز ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کی سربراہی میں مٹھی جانیوالے وفد کو مٹھی کے سول اسپتال کے ایم ایس کی اس معاملے سے متعلق پیش کی گئی رپورٹ میں ہوا۔ رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کاتعلق ڈیپلو، مٹھی، اسلام کوٹ اور تھر کے دیگر نواحی علاقوں سے ہے، 45 بچوں کی اموات غذائی کمی، نمونیا، سانس کے امراض سمیت دیگر امراض کے سبب ہوئیں جبکہ مرنے والے بچوں میں کم وزنی کا شکار نومولود بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 512661

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/512661/غذائی-کمی-بیماریاں-پچھلے-ماہ-تھر-میں-45-بچوں-کی-ہلاکت-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org