0
Saturday 16 Jan 2016 20:31

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھندکا راج برقرار، موٹروے اور نیشنل ہائی وے پر مسافروں کو مشکلات

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھندکا راج برقرار، موٹروے اور نیشنل ہائی وے پر مسافروں کو مشکلات
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے مختلف حصوں میں دھند کی چادر تیسرے دن سے تنی ہوئی ہے، ملتان ایئرپورٹ پر حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا۔ جبکہ ملتان آنے والی کئی ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہو گئیں ہیں۔ رحیم یار خان میں شدید دھند کے باعث قومی شاہراہ پر تین گاڑیاں ٹکرا گئیں۔ صادق آباد میں حد نگاہ صفر ہونے کے باعث قومی شاہراہ پر ٹریفک روک دی گئی۔ بہاولپور شہر اور گرد و نواح میں دھند کی وجہ سے متعدد مقامات پر حد نگاہ صفر ہے۔ موٹر وے حکام کے مطابق لودھراں سے چنی گوٹھ تک قومی شاہراہ شدید دھند کی لیپٹ میں اور ساہیوال، دنیا پور، چیچہ وطنی، خانیوال، لودھراں، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی حد نگاہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ شدید دھند کے باعث موٹر وے پولیس نے ڈرائیور حضرات کو انتہائی محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 512798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش