QR CodeQR Code

بھارت اوقات میں رہے،دن میں تارے دکھانا جانتے ہیں، اسلم بیگ

16 Jan 2016 22:47

اسلام ٹائمز: سابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ان کی دھمکیاں گیدڑ بھبکیاں ہیں، منوہر پارکر نوشتہ دیوار پڑھیں اور ملزمان کو اپنے اندر تلاش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا بیان مودی سرکار کیلئے ایک امتحان ہے کہ اس بیان کے بعد وزیراعظم مودی ان کے خلاف کیا اقدامات کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق آرمی چیف جنرل (ر) اسلم بیگ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع اپنی حکومت کی پریشانی بڑھانا چاہتے ہیں، لگتا ہے وہ نارمل نہیں ان کا دماغ چل گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں سابق آرمی چیف اسلم بیگ کا بھارتی وزیر دفاع کے پاکستان کے بارے میں بیان پر کہنا تھا کہ خدا نہ کرے ایسا دن آئے، بھارت اپنی اوقات میں رہے ورنہ ہمیں دن میں تارے دکھانا آتے ہیں، ان کی دھمکیاں گیدڑ بھبکیاں ہیں، منوہر پارکر نوشتہ دیوار پڑھیں اور ملزمان کو اپنے اندر تلاش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا بیان مودی سرکار کیلئے ایک امتحان ہے کہ اس بیان کے بعد وزیراعظم مودی ان کے خلاف کیا اقدامات کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران سعودی عرب کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے سیاسی و عسکری قیادت کے ایران اور سعودی عرب کے دورے انتہائی اہم ہیں، پاکستان ہی وہ واحد ملک ہے جس کی بات عرب ممالک توجہ سے سنتے ہیں، اس کشیدہ صورت حال میں پاکستان کو اہم کردار ادا کرنا چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 512884

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/512884/بھارت-اوقات-میں-رہے-دن-تارے-دکھانا-جانتے-ہیں-اسلم-بیگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org