QR CodeQR Code

رینجرز جنوبی پنجاب کی بجائے لاہور سے آپریشن شروع کرے، ڈاکٹر حسن محی الدین

16 Jan 2016 22:49

اسلام ٹائمز: ملتان ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ شہدائے ماڈل ٹائون کے خون کا ایک ایک قطرہ ایک ایک قاتل کے گلے کا پھندا ثابت ہو گا، شہیدوں کا خون حکمرانوں کے ظلم و بربریت کے اقتدار کے خاتمے کا سبب بنے گا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین القادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون ریاستی دہشت گردی کی وہ بد ترین مثال ہے جسکے سامنے انسانیت شرمندہ ہے۔ حکمران سن لیں شہدا کا خون رنگ لائے گا۔ شہیدوں کے خون کا قطرہ قطرہ حکمرانوں کو انکے انجام بد تک پہنچائے گا۔ انصاف کیلئے ہر حد تک جائینگے، معصوم شہریوں کے خون کا بدلہ لیں گے، قانون کے مطابق قصاص ہو گا۔ شہیدوں کا خون حکمرانوں کے ظلم و بربریت کے اقتدار کے خاتمے کا سبب بنے گا۔ رینجرز کو جنوبی پنجاب کی بجائے لاہور سے آپریشن شروع کرنا چاہیے جہاں 14 بے گناہ انسانوں کے قاتل دندناتے پھر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی پنجاب کے دورے کے سلسلے میں ملتان ائیرپورٹ پر جنوبی پنجاب کے صدر فیاض وڑائچ، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، ڈاکٹر زبیر، قاضی فیض الاسلام اور عارف رضوی کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔


خبر کا کوڈ: 512887

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/512887/رینجرز-جنوبی-پنجاب-کی-بجائے-لاہور-سے-آپریشن-شروع-کرے-ڈاکٹر-حسن-محی-الدین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org