0
Friday 21 Jan 2011 01:17

دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ایران کے ساتھ تعاون کرینگے،پاکستان

دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ایران کے ساتھ تعاون کرینگے،پاکستان
تہران:اسلام ٹائمز-پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ایران کے ساتھ تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ایرانی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے شرپسند عناصر کی ضرور نشاندہی کرے جو دونوں برادر مسلم ملکوں کے درمیان خوشگوار تعلقات کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ 
تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے اتاشی ڈاکٹر امان رشید نے زاہدان کے دورے کے دوران ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام خود دہشت گردی کا شکار ہیں اور پاکستان اس لعنت کو جڑوں سے اکھاڑنے کے لئے ایران سے تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔ ایران کے ساتھ اپنی سرحدوں پر سیکورٹی سخت کرنے کی بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران سرحد کی سیکورٹی پاک بھارت سرحد کی سیکورٹی سے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرپسند اور دہشت گرد نہ صرف پاک ایران خوشگوار تعلقات کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں بلکہ یہ تاثر بھی دینا چاہتے ہیں کہ دونوں برادر مسلم ملکوں کی سرحدیں غیر محفوظ ہیں۔ ایرانی حکومت کی طرف سے ایسے شرپسند عناصر کی ضرور نشاندہی ہونی چاہیے اور پاکستان کو ان کے بارے میں آگاہ کرنا چاہیے۔ تاکہ انہیں گرفتار کر کے ایران کے حوالے کیا جا سکے اور سرحدوں کی سیکورٹی مزید مستحکم بنائی جاسکے۔
 امان رشید نے ایک دہشت گرد تنظیم کے کمانڈر کی گرفتاری کی خبر کے حوالے سے کہا کہ عبدالرﺅف اور دیگر شرپسندوں کی گرفتاری کی خبر کی مصدقہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہوئی، ابھی تک یہ صرف میڈیا کا دعویٰ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر شر پسندوں کا کوئی کمانڈر یا جنگجو گرفتار کیا گیا تو وہ ضرور ایران کے حوالے کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 51289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش