0
Sunday 17 Jan 2016 10:30

گوادر میں فشریز زون اور کوئٹہ میں دل کا ہسپتال بھی تعمیر کیا جائیگا، شہباز شریف

گوادر میں فشریز زون اور کوئٹہ میں دل کا ہسپتال بھی تعمیر کیا جائیگا، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت سی پیک کے منصوبوں کو مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے دیگر علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کر رہی ہے۔ جس کے حوالے سے گوادر میں فشریز کیلئے جدید اور خاص زون جبکہ پنجگور میں کھجور کی پروسیسنگ کیلئے پلانٹ کی تنصیب کو یقینی بنانے کیساتھ ساتھ کوئٹہ میں جدید طرز کا 2 ارب روپے کی لاگت سے کارڈیک ہسپتال کی تعمیر جلد شروع کردی جائیگی۔ وزیراعلٰی بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اپنے ویژن کے تحت کام کررہی ہے۔ میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پاکستان بالخصوص بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور صوبے کی پسماندگی کو دور کرنے کے علاوہ عوام میں پائے جانیوالے احساس محرومی کو ختم کرکے اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے سی پیک کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے گئے تاکہ تمام صوبے ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔ وہ بہت جلد کوئٹہ کا دورہ کریں گے اور 2 ارب کی لاگت سے بلوچستان کے لوگوں کو دل کے امراض کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی کیلئے جدید سہولیات سے آراستہ کارڈیک ہسپتال کی تعمیر بھی جلد شروع کرائیں گے تاکہ مذکورہ ہسپتال کو جلد از جلد تعمیر کرکے وہاں پر بلوچستان کے لوگوں کو جدید دور کے مطابق بہتر طبی سہولیات فراہم ہوسکیں۔

وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلٰی بلوچستان نے عوام کی مشکلات اور صوبے کے حوالے سے تمام معاملات کو اچھے طریقے سے حل کرنے کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ کیونکہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے اور گوادر میں فشریز کے حوالے سے ایک جدید اور خاص زون تعمیر کیا جائیگا۔ جس سے بلوچستان کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔ اس کے علاوہ پنجگور میں پیدا ہونیوالی لاکھوں ٹن کھجور کو محفوظ بنانے اور جدید طریقوں کے مطابق اسے پیک کرنے کیلئے پروسیسنگ پلانٹ تعمیر کیا جائیگا۔ تاکہ لوگوں کو اس سے زیادہ زیادہ فائدہ پہنچے۔ وزیراعلٰی بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری جو کہ اپنی ٹیم اور پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ مل کر بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کوشاں ہیں، صوبے میں تعلیم کے شعبے کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں کیونکہ وزیراعظم پاکستان اپنے ویژن کے مطابق بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں۔ جس طرح وزیراعلٰی بلوچستان نے وزیراعظم کے کوئٹہ پیکج کے حوالے سے جامع اور صحیح منصوبہ بندی شروع کر دی ہے تاکہ اس پیکج کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں اور ان منصوبوں کے مکمل ہونے سے بلوچستان کے لوگوں کو مشکلات سے نجات مل سکے۔
خبر کا کوڈ : 512982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب