QR CodeQR Code

جنوبی کوریا کی بلوچستان سے سالانہ 6 ارب روپے کاپر درآمد کرنے کی پیشکش

17 Jan 2016 10:57

اسلام ٹائمز: کوئٹہ میں وزیراعلٰی بلوچستان کیساتھ ملاقات کے دوران کوریا کے سفیر نے چاغی میں سٹیل ملز کے قیام اور پاک کوریا ٹریڈ معاہدے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کیونکہ اس سے بلوچستان میں کوریا کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ جنوبی کوریا نے بلوچستان سے سالانہ بنیادوں پہ تانبا درآمد کرنے کی پیشکش کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوریا کے سفیر ڈاکٹر سونگ جوانگ نے یہ پیشکش گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی اور وزیراعلٰی نواب ثناءاللہ زہری سے الگ الگ ملاقاتوں میں کی۔ ڈاکٹر سونگ نے اس موقع پر کہا کہ انوسمنٹ اور کوریا امپورٹ ایسوسی ایشنز کو صوبے میں دستیاب دیگر سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے۔ سفیر نے چاغی میں سٹیل ملز کے قیام بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ پاک کوریا ٹریڈ معاہدے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کیونکہ اس سے بلوچستان میں کوریا کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی۔ انہوں نے معدنیات کے شعبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کوریا مختلف صنعتوں میں 50000 کاپر (تانبا) استعمال کررہا ہے اور اسکو چلی سے درآمد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے میٹنگ میں پیشکش کی کہ ہم بلوچستان سے سالانہ 6 ارب روپے کا کاپر درآمد کرسکتے ہیں۔ وزیراعلٰی ثناءاللہ زہری نے یقین دلایا کہ ان کی حکومت کورین سرمایہ کاروں کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 513000

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/513000/جنوبی-کوریا-کی-بلوچستان-سے-سالانہ-6-ارب-روپے-کاپر-درآمد-کرنے-پیشکش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org