0
Sunday 17 Jan 2016 11:30

پابندیوں کے خاتمے سے پاک ایران تجارت میں خاطر خواہ اضافے کا امکان

پابندیوں کے خاتمے سے پاک ایران تجارت میں خاطر خواہ اضافے کا امکان
اسلام ٹائمز۔ ایران سے پابندیاں ہٹنے سے سکڑی ہوئی پاک ایران تجارت قلیل عرصے میں ایک ارب ڈالر بڑھ سکتی ہے، پاکستان ایران کی پرکشش چاول کی مارکیٹ میں بھارت کو ٹف ٹائم دے سکتا ہے۔ ایران پر معاشی پابندیوں سے قبل پاک ایران تجارت ایک ارب 32 کروڑ ڈالر تھی، جو سکڑ کر صرف 26 کروڑ ڈالر رہ گئی، اب پابندیاں ہٹنے اور دبئی کے بجائے براہ راست تجارت سے گوشت اور پیپر ایکسپورٹ میں اضافہ ہوگا، پابندیوں کے بعد بھارتی چاول نے ایرانی مارکیٹ میں پاکستانی چاول کی جگہ لے لی تھی، اب پاکستانی ایکسپورٹرز اپنا حصہ واپس لینے کو تیار ہیں۔ اب ایران سے ایل پی جی، تیل و گیس کی خریداری بھی ممکن ہوسکے گی، گذشتہ ایک ماہ سے پابندیاں ہٹنے کے واضح اشاروں کے باوجود حیرت انگیز رہا کہ ایران گیس پائپ منصوبے پر کوئی حرکت نوٹ نہیں کی گئی، کچھ آٹو سیکٹر کھلاڑیوں کے مطابق ایران میں یورو اسٹینڈرڈ کی کاریں تیار ہوتی ہیں، ایران پاکستان میں بھی سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتا ہے۔ پڑوسی ممالک میں تجارتی حجم زیادہ ہوتا ہے، اگر ٹڈاپ مناسب دھیان دے تو پاک ایران تجارت 26 کروڑ ڈالر کے بجائے ایران کی ترکی اور عراق کی تجارت کی طرح 15 ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ جائے۔
خبر کا کوڈ : 513021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش