QR CodeQR Code

پشاور، زہریلا کھانا کھانے سے دولہا جاں بحق، دلہن زیرعلاج

17 Jan 2016 13:53

اسلام ٹائمز: ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شادی کی پہلی ہی رات دولہا اور دلہن کو جو کھانا دیا گیا وہ زہریلا تھا، جس کی وجہ سے دولہا کی موت ہوئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر تو گیس لیکج کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی حتمی بیان دیا جاسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شادی کی پہلی رات زہریلا کھانا کھانے سے دولہا جاں بحق جبکہ دلہن کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ پشاور کے علاقے چغل پورہ میں ہفتہ کے روز الیاس اور سارہ کی شادی ہوئی تھی۔ صبح دونوں کےدروازہ نہ کھولنے اور جواب نہ دینے پر گھر والوں نے دروازہ توڑ کر دیکھا، تو دونوں بے سدھ پڑے تھے۔ جنہیں فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچایا گیا۔ دولہا الیاس ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی جاں بحق ہو چکا تھا، جبکہ دلہن سارہ کی حالت تشویشناک ہے اور بیہوش ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شادی کی پہلی ہی رات دولہا اور دلہن کو جو کھانا دیا گیا، وہ زہریلا تھا، جس کی وجہ سے دولہا کی موت ہوئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر تو گیس لیکج کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی حتمی بیان دیا جاسکتا ہے۔ دوسری طرف الیاس کے ولیمے کی تیاریاں جاری تھیں جوکہ میت کی تیاریوں میں تبدیل ہو چکی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 513028

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/513028/پشاور-زہریلا-کھانا-کھانے-سے-دولہا-جاں-بحق-دلہن-زیرعلاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org