0
Sunday 17 Jan 2016 14:09

افغانستان، خودکش حملے میں 13 افراد جاں بحق، 15 سے زائد زخمی

افغانستان، خودکش حملے میں 13 افراد جاں بحق، 15 سے زائد زخمی
اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے شہر جلال آباد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 13 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ 15 سے زائد زخمی ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق خودکش دھماکہ افغان صوبے ننگر ہار کی صوبائی کونسل کے رکن عبیداللہ شنواری کے گھر کے باہر کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، جبکہ 15 سے زائد زخمی ہیں۔ دھماکہ اس وقت کیا گیا ہے، جب عبیداللہ شنواری کے گھر جرگہ منعقد ہورہا تھا۔ خودکش حملے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے قبول نہیں کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 513030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش