QR CodeQR Code

ڈی آئی خان، ٹریفک حادثے میں فرسٹ ائیر کے دو طالبعلم جاں بحق، دو زخمی

17 Jan 2016 15:15

اسلام ٹائمز: چاروں دوست وینسم کالج میں زیر تعلیم تھے اور چشمہ بیراج پر پکنک منا کر گھر واپس آرہے تھے کہ اڈہ موسیٰ کھرکے قریب انکی موٹر کار نمبر 8089/LEA کو نیازی کمپنی کی بس نے ٹکر مار دی، جس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، اور چاروں دوست شدید زخمی ہوگئے اور بعدازاں دو دوست جاں بحق ہوگئے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں اڈہ موسیٰ کھر کے قریب ٹریفک حادثے میں فرسٹ ائیر کے دو طالب علم جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ چاروں نوجوان دوست پکنک منانے کیلئے چشمہ بیراج گئے، جہاں سے گھر واپس آتے ہوئے اڈہ موسیٰ کھر کے قریب ان کی موٹر کار نمبر 8089/LEA کو نیازی کمپنی کی بس نے ٹکر مار دی۔ جس سے گاڑی میں سوار عبداللہ ولد زاہد تنویر محلہ موہانیانوالہ موقع پر جاں بحق ہو گیا، جبکہ مجیب الرحمن ولد طاہر سکنہ شیخ یوسف، منیب ولد حاجی رفیق سکنہ محلہ موہانیانوالہ اور عمار ولد مشتاق سکنہ نزد جی پی او شدید زخمی ہوگئے، جبکہ مجیب الرحمن ولد طاہر سکنہ شیخ یوسف ملتان جاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ اسی طرح منیب اور عمار کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونیوالے عبداللہ اور مجیب الرحمن کی نماز جنازہ الگ الگ ادا کر دی گئی، جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ بعد میں ان کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ جاں بحق و زخمی ہونے والے تمام دوست وینسم کالج میں فسٹ ایئر کے طالبعلم ہیں۔


خبر کا کوڈ: 513035

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/513035/ڈی-آئی-خان-ٹریفک-حادثے-میں-فرسٹ-ائیر-کے-دو-طالبعلم-جاں-بحق-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org