QR CodeQR Code

تھر میں غذائی قلت کے باعث مزید 2 پھول مرجھا گئے

17 Jan 2016 20:16

اسلام ٹائمز: تھرپارکر کے ہپڈ کوارٹر مٹھی کے سول اسپتال میں 6 ماہ اور چھاچھرو کے مقامی اسپتال میں 4 ماہ کی بچی کی زندگی کا چراغ بجھ گیا، جس کے بعد رواں ماہ غذائی قلت اور دیگر بیماریوں سے دم توڑنے والے بچوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تھر میں غذائی قلت کا شکار مزید دو نومولود بچے دم توڑ گئے ہیں، جس کے بعد رواں ماہ مختلف بیماریوں کے باعث زندگی کی بازی ہارنے والے بچوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔ تھرپارکر کے ہپڈ کوارٹر مٹھی کے سول اسپتال میں 6 ماہ اور چھاچھرو کے مقامی اسپتال میں 4 ماہ کی بچی کی زندگی کا چراغ بجھ گیا، جس کے بعد رواں ماہ غذائی قلت اور دیگر بیماریوں سے دم توڑنے والے بچوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب ضلع بھر کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں غذائی قلت کا شکار 95 بچے زیر علاج ہیں، جب کہ ایک بچے سمیت 8 افراد کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدر آباد منتقل کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 513118

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/513118/تھر-میں-غذائی-قلت-کے-باعث-مزید-2-پھول-مرجھا-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org