0
Sunday 17 Jan 2016 20:52

شہید ضیاءالدین کی 11 ویں برسی نہایت عقیدت کیساتھ منائی گئی، ہزاروں افراد کی شرکت

شہید ضیاءالدین کی 11 ویں برسی نہایت عقیدت کیساتھ منائی گئی، ہزاروں افراد کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نامور عالم دین شہید ضیاءالدین رضوی کی گیارہویں برسی نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ہزاروں کے اجتماع سے علامہ آغا راحت حسین الحسینی کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی اور دیگر علماء نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں شہید ضیاءالدین رضوی کی شخصیت کے مختلف پہلووں پر گفتگو کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہید ضیاءالدین گلگت بلتستان میں داعی وحدت مسلمین ہونے کے ساتھ ساتھ حقوق سے محروم خطے کے غریب عوام کے حقوق کے علمبردار تھے۔ انکی شخصیت کو دشمنوں نے متنازعہ بناکر پیش کیا جبکہ انکے نظریات واضح اور ملکی سالمیت کے ضامن تھے۔

  مقررین نے کہا کہ ہمیں قائد شہید کے فکر و فلسفے کو سمجھنے کی ضرورت ہے، وہ کبھی ظلم کے خلاف خاموش نہیں رہے اور ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا۔ انہوں نے علاقے میں امن و محبت کے فروغ کے لئے ظلم کے خلاف صدائے حق بلند کرتے رہیں۔ برسی کی تقریب میں مطالبہ کیا گیا کہ شہید کے قاتلوں کو سزا دے کر سرعام پھانسی دی جائیں اور سانحہ 88 سے ابتک ہونے والی دہشتگردی کے کیسز کو فوجی عدالت میں بھیج دیا جائے۔ جلسے میں مقررین نے کہ بھی کہا کہ گلگت بلتستان میں انصاف کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کئے جائیں اور کسی کے ساتھ ظلم نہ کیا جائے، کسی خاص فرقے کو دیوار سے لگانے کی سازش جاری رہی تو بھرپور مزاحمت کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 513126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش