0
Sunday 17 Jan 2016 22:28

ایران سعودی عرب ثالثی کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، علامہ مرزا یوسف حسین

ایران سعودی عرب ثالثی کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، علامہ مرزا یوسف حسین
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی محرک علامہ مرزا یوسف حسین نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے دو برادر اسلامی ممالک کے درمیان ثالثی کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کیونکہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان ہم آہنگی ہوگی تو ہم اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں خصوصاً عالمی دہشت گرد تنظیمیں داعش، القاعدہ اور طالبان کی سرکوبی ممکن ہوسکتی ہے۔ تنظیمی اجلاس سے خطاب کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور عرب حکمران امریکی، اسرائیلی اور سامراجی سازشوں کو سمجھیں کیونکہ یہ ممالک مسلمانوں کو باہم تقسیم کرنے کے درپے ہیں ایسے میں ہمیں ہوش اور عقلمندی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ اجلاس سے علامہ اظہر حسین نقوی، صغیر عابد رضوی، سید علی اوسط، سہیل مرزا اور مصطفٰی عباس رضوی نے بھی خطاب کیا اور امید ظاہر کی کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے دوروں کے مثبت نتائج برآمد ہونگے اور اسلام دشمن قوتوں کی منصوبہ بندی ناکام ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 513141
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش