0
Sunday 17 Jan 2016 23:17

کراچی، ضلع غربی میں ڈسٹرکٹ چیئرمین کی نشست کے لئے سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا متحدہ کیخلاف گرینڈ الائنس

کراچی، ضلع غربی میں ڈسٹرکٹ چیئرمین کی نشست کے لئے سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا متحدہ کیخلاف گرینڈ الائنس
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے ضلع غربی میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے ایم کیو ایم کے مقابلے میں ڈسٹرکٹ چیئرمین کی نشست پر اپنا امیدوار کامیاب کرانے کے لئے گرینڈ الائنس بنا لیا۔ کراچی کے ضلع غربی میں ڈسٹرکٹ چیئرمین کی نشست کے لئے مختلف جماعتوں نے ایم کیو ایم کو شکست دینے کی حکمت عملی بنالی۔ مسلم لیگ سمیت مختلف جماعتیں ایم کیو ایم کی مخالفت میں ایک ہوگئیں۔ مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، اے این پی، جے یو آئی اور جماعت اسلامی نے مشترکہ طور پر ن لیگ کے آصف خان کو ڈسٹرکٹ چیئرمین اور تحریک انصاف کے داوا خان کو وائس چیئرمین نامزد کیا ہے۔ دوسری جانب ایم کیو ایم کی جانب سے ڈسٹرکٹ چیئرمین کے نامزد امیدوار گلفراز خٹک کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم ضلع میں دو آزاد امیدواروں کی حمایت سے اپنا چیئرمین لانے میں کامیاب ہو جائے گی۔ ضلع غربی میں کل 46 یونین کونسلیں ہیں، ڈسٹرکٹ چیئرمین کے لئے 24 وائس چیئرمینز کی حمایت کی ضرورت ہے، ایم کیو ایم اور پانچ جماعتی اتحاد 22 ، 22 نشستوں کے ساتھ یکساں پوزیشن پر ہے جبکہ منتخب ہونے والے دو آزاد وائس چیئرمین بظاہر اے این پی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر چکے ہیں مگر یہی دو آزاد اراکین کسی ایک فریق کے حق میں بازی پلٹنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 513146
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش