0
Monday 18 Jan 2016 00:21

اگر سعودی عرب کو نقصان پہنچا تو یہ پوری امت مسلمہ کی انتہائی بدنصیبی ہوگی، اسلامی یکجہتی کونسل

اگر سعودی عرب کو نقصان پہنچا تو یہ پوری امت مسلمہ کی انتہائی بدنصیبی ہوگی، اسلامی یکجہتی کونسل
اسلام ٹائمز۔ اسلامی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق فریدی نے نیشنل فورم فار ہیومن رائٹس آف پاکستان کے چیئرمین اسلم خان کے ہمراہ جماعتہ السنہ پاکستان کے صدر و تحریک دفاع حرمین شریفین کے ترجمان عامر نجیب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور سعودیہ، ایران کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر علامہ فریدی نے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ سعودیہ، ایران کشیدگی جامع حکمت عملی سے ختم کرائے، دنوں ملکوں میں کشیدگی کسی طور بھی ٹھیک نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کا تحفظ مسلمانوں کا ایمانی فریضہ ہے اور اس فریضے کی ادائیگی میں ہمیں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر خدا نخواستہ سعودی عرب کو نقصان پہنچا تو یہ پوری امت مسلمہ کی انتہائی بدنصیبی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 513155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش