0
Friday 21 Jan 2011 00:49

کنٹینر کیس،ایساف اہلکاروں کے ملوث ہونیکی تحقیقات کر رہے ہیں،شعیب سڈل

کنٹینر کیس،ایساف اہلکاروں کے ملوث ہونیکی تحقیقات کر رہے ہیں،شعیب سڈل
کراچی:اسلام ٹائمز-وفاقی ٹیکس محتسب شعیب سڈل نے کہا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کنٹینر کیس میں ایساف کے اہلکاروں کے ملوث ہونے کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں، آئندہ اس عمل کو روکنے کیلئے ٹھوس تجاویز دی ہیں، ایوان تجارت و صنعت کراچی میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں شعیب سڈل نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق گمشدہ کنٹینرز کے معاملے میں ایساف کا نام استعمال کیا گیا اور جعلی دستاویز کے ذریعے سامان منگوایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا، جس میں اس بات کا جائزہ لیا جائیگا کہ افغانستان کی اتحادی افواج کے اہلکار اس عمل میں کس قدر ملوث ہیں۔ انہوں کہا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں بد عنوانی روکنے کیلئے ٹرکوں میں خصوصی ٹریکرز اور کنٹینرز پر الیکٹرانک سیل اور ڈرائیورز کے کمپیوٹرائزڈ کارڈ جاری کرنے کی تجویز دی گئی ہے اس کے علاوہ افغانستان کو مصنوعات برآمد کیلئے مخصوص کمپیوٹر کوڈ کے لئے بھی سفارش کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 51324
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش