QR CodeQR Code

نیب نے ڈاکٹر عاصم کی خوردبرد سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا دی

18 Jan 2016 17:17

اسلام ٹائمز: رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق وفاقی مشیر پیٹرولیم نے کراچی اسٹاک ایکسچینج کے بروکرز کو بھی اربوں روپے کا نقصان پہنچایا، اور اپنے دوست جہانگر صدیقی کے بینک کو 170 ملین امریکی ڈالرز فراہم کئے، جس سے جہانگیر صدیقی کے شئیرز کی قیمت بڑھ گئی، لیکن دیگر شیئر ہولڈرز کو اسکا شدید نقصان پہنچا۔


اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف 13 ملین روپے کی خوردبرد سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا دی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم 10 روزہ ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں، جبکہ نیب نے ان کی جانب سے کی جانے والی خوردبرد سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کی خوردبرد سے متعلق شواہد مل گئے، اور انہوں نے 13 ملین روپے کی خوردبرد کرنے کے علاوہ ڈاک لیبر بورڈ اسپتال کے 73 فیصد ملازمین کو اپنے ذاتی اسپتال ضیا الدین منتقل کرکے ان کے علاج کی مد میں 150 ملین روپے کا فائدہ حاصل کیا۔ نیب کے مطابق ڈاک لیبر بورڈ کے سیکرٹری صفدر کو اس اقدام کے عوض ریٹائرمنٹ کے بعد ضیاالدین اسپتال میں ہیومن ریسورس کے جنرل منیجر کا عہدہ بھی دیا گیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سابق وفاقی مشیر پیٹرولیم نے کراچی اسٹاک ایکسچینج کے بروکرز کو بھی اربوں روپے کا نقصان پہنچایا، اور اپنے دوست جہانگر صدیقی کے بینک کو 170 ملین امریکی ڈالرز فراہم کئے، جس سے جہانگیر صدیقی کے شئیرز کی قیمت بڑھ گئی، لیکن دیگر شیئر ہولڈرز کو اس کا شدید نقصان پہنچا۔


خبر کا کوڈ: 513285

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/513285/نیب-نے-ڈاکٹر-عاصم-کی-خوردبرد-سے-متعلق-رپورٹ-احتساب-عدالت-میں-جمع-کرا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org