0
Monday 18 Jan 2016 18:16

ڈاکٹر عاصم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 10 روز کی توسیع، نیب کے حوالے

ڈاکٹر عاصم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 10 روز کی توسیع، نیب کے حوالے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زردای کے انتہائی قریبی ساتھی اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 10 روز کی توسیع کرتے ہوئے انہیں قومی احتساب بیورو (نیب) کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کو سخت سیکیورٹی میں احتساب عدالت لایا گیا، جہاں عدالت سے استدعا کی گئی کہ بدعنوانی کیس میں ڈاکٹر عاصم کے خلاف مزید شواہد سامنے آئے ہیں، اس لئے ملزم سے تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔ عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے جسمانی ریمانڈ میں 10 روز کی توسیع کے احکامات جاری کرتے ہوئے انہیں نیب کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے نیب حکام کو ہدایت کی کہ اگر معالج سمجھیں تو ڈاکٹر عاصم کو اسپتال بھی منتقل کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 513303
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش