0
Monday 18 Jan 2016 18:36

مسلم لیگ ق سندھ کی تنظیم کو مکمل طور پر تحلیل کردیا گیا، آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان آئندہ ہفتے ہوگا

مسلم لیگ ق سندھ کی تنظیم کو مکمل طور پر تحلیل کردیا گیا، آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان آئندہ ہفتے ہوگا
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ق سندھ کی تنظیم کو مکمل طور پر تحلیل کردیا گیا ہے اور اس کے تمام ونگز جن میں طلباء، وکلاء، مزدور، خواتین، اور دیگر شامل ہیں کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ مسلم لیگ ق سندھ کے صدر اسد جونیجو، سیکریٹری جنرل طارق حسن اور دیگر سندھ کے رہنماوں کے اجلاس میں کیا گیا۔ مسلم لیگ ق سندھ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے ناموں کا اعلان ایک ہفتہ کے بعد کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا جائے گا جس میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، سیکریٹری جنرل مشاہد حسین سید بھی شرکت کریں گے۔ سابق نائب ناظم کراچی اور مسلم لیگ ق سندھ کے سیکریٹری جنرل طارق حسن نے میڈیا ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مسلم لیگ ق سندھ کی تنظیم کو تحلیل کرنے کا فیصلہ پارٹی کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، سیکریٹری جنرل مشاہد حسین سید کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق میں تنظیمی حوالے سے بہت زیادہ شکایات مل رہی تھیں، اس کے علاوہ من پسند لوگوں کو مختلف عہدوں پر نامزد کردیا گیا تھا جس کے بعد مرکزی قیادت کی مشاورت سے مسلم لیگ ق سندھ کی تنظیم کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ طارق حسین نے بتایا کہ وہ اندرون سندھ کے مختلف اضلاع کے دورے پر جارہے ہیں اور اس دورے کے بعد مسلم لیگ سندھ کی تنظیم سازی کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 513307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش