QR CodeQR Code

کور کمانڈر کراچی کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، کراچی آپریشن پر تبادلہ خیال

18 Jan 2016 18:50

اسلام ٹائمز: دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل بروز منگل طلب کرلیا ہے، جس میں گورنر سندھ، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ سمیت دیگر اعلیٰ افسران شرکت کرینگے، اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے فیصلوں پر عملدرآمد اور کراچی آپریشن کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی ہے، جس میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور شہر کراچی میں جاری آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات، کی جس میں صوبے میں امن و امان کی صورت حال، دہشتگردوں کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور ٹارگٹڈ آپریشن کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق کور کمانڈر کراچی اور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان ہونے والی نصف گھنٹے کی ملاقات میں کل ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے، جبکہ دونوں جانب سے کراچی میں جاری آپریشن پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل بروز منگل طلب کرلیا ہے، جس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر اور آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت دیگر اعلیٰ افسران شرکت کریں گے، جبکہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے فیصلوں پر عملدرآمد اور کراچی آپریشن کی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 513310

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/513310/کور-کمانڈر-کراچی-کی-وزیراعلی-سندھ-سے-ملاقات-آپریشن-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org