0
Monday 18 Jan 2016 20:24

پاکستان کی ترقی خیبرپختونخوا کی ترقی سے مشروط ہے، سراج الحق

پاکستان کی ترقی خیبرپختونخوا کی ترقی سے مشروط ہے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صوبہ خیبرپختونخوا کے بجلی کے خالص منافع کے375 ارب سے زائد واجب الادا رقم فوری طور پر جاری کر دے اور خیبرپختونخوا کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی ظالمانہ پالیسی ترک کر دے۔ مرکزی حکومت نے موٹروے اور ہائی وے سمیت تمام منصوبوں میں صوبہ خیبر پختونخوا کو صوبے کی آبادی کے لحاظ سے بھی کم حصہ دیا ہے، پاکستان کی ترقی خیبرپختونخوا کی ترقی سے مشروط ہے۔ پشاور میں باب پشاور کے عظیم الشان منصوبے کی تکمیل پر صوبائی حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں باب پشاور فلائی اوور حیات آباد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پشاور خیبرپختونخوا کا چہرہ ہے اور خیبرپختونخوا پاکستان کا چہرہ ہے اس لئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ اگر خیبرپختونخوا ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا تو یہ پاکستان کی ترقی ہوگی لیکن افسوس ہے کہ مرکزی سرکار نے صوبہ خیبرپختونخوا کے حقوق غصب کر رکھے ہیں اور اس صوبے کے ساتھ مسلسل بے انصافی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 2002 سے صوبائی حقوق کیلئے جنگ شروع کی تھی اور اس صوبے کے غریب عوام کے حقوق حاصل کئے اور اب تک صوبہ خیبر پختونخوا مرکز سے اپنے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے جس طرح قلیل عرصے میں پشاور کو پھولوں کا شہر بنایا کلین اور گرین پشاور عوام کو دیا اس طرح ہم بہت جلد انشاء اللہ خیبرپختونخوا کے عوام کو کلین اور گرین خیبرپختونخوا دیںگے۔
خبر کا کوڈ : 513342
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش