0
Tuesday 19 Jan 2016 13:02

ضلع کی سطح پر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹیاں بنا دی ہیں، وارث کلو

ضلع کی سطح پر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹیاں بنا دی ہیں، وارث کلو
اسلام ٹائمز۔ خوشاب میں اورسیز پاکستانیز کی ضلعی کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے وارث کلو نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی قوم کا سرمایہ ہیں، کیونکہ یہ ملک کو بھاری زرمبادلہ کما کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کو درپیش مسائل کا فوری حل حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، اسی لیے ہر ضلع کی سطح پر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں، جو سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کام کر رہی ہیں۔ ڈی سی او آفس خوشاب میں کمیٹی کے اجلاس میں ڈی سی او ضیاءالرحمان، ڈی پی او فیصل گلزار، اے ڈی سی راؤ عاطف رضا، اے سی خوشاب عاصمہ اعجاز، سپرٹینڈنٹ ملک انور خان بھی شریک تھے۔ اس موقع پر ڈی سی او ضیاء الرحمان نے کہا کہ اوورسیز کمیٹی کے تمام فیصلوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، تمام ضلعی محکمے کمیٹی کی سفارشات پر فوری عملدرآمد کریں۔
خبر کا کوڈ : 513530
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش