0
Tuesday 19 Jan 2016 14:14

ایران سعودیہ تنازعہ کے حل کیلئے پاکستانی کاوشیں لائق تحسین ہیں، علامہ رمضان توقیر

ایران سعودیہ تنازعہ کے حل کیلئے پاکستانی کاوشیں لائق تحسین ہیں، علامہ رمضان توقیر
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ ایران پر عالمی اقتصادی پابندیوں کا خاتمہ ایرانی قوم کی اپنی قیادت پر اعتماد اور ثابت قدمی کا نتیجہ ہے۔ پاکستانی حکومت کی طرف سے ایران سعودیہ تنازعہ کے حل میں کردار ادا کرنے کا فیصله لائق تحسین هے۔ پروآ پریس کلب ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ رمضان توقیر کا کہنا تھا کہ ایرانی قوم اپنی قیادت پر مکمل اعتماد کرتی ہے اور رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی مدبرانہ اور دلیرانہ قیادت کے سبب آج ایران دنیا کے نقشے میں ایک مضبوط اسلامی ملک کے طور پہ ابھر کر سامنے آیا ہے۔ علامہ رمضان توقیر نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی طرف سے ایران سعودی عرب تنازعہ کے حل میں کردار ادا کرنے کا فیصله لائق تحسین ہے۔ دونوں اسلامی ممالک کے درمیان بطور ثالث پاکستان کا کردار انتہائی خوش آئند ہے۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی طرف سے ایران اور سعودی عرب اختلافات کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کے دوره جات دواندیشی پر مبنی ہیں۔ قوم ان دورہ جات کو سراہتی هے۔ انھوں نے کہا کہ جنرل راحیل شریف دونوں اسلامی ممالک کے درمیان تنازعے کے حل میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی ایٹمی طاقت هے اور اپنے مضبوط اور بلند مقام کے سبب پاکستان اسلامی ممالک کے عوام جن میں شام، یمن، فلسطین کے مسلمان شامل ہیں کی آواز بن جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 513554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش