QR CodeQR Code

پشاور ہائیکورٹ؛ کوہستان کی اضلاع میں تقسیم غیر قانونی قرار

19 Jan 2016 16:21

اسلام ٹائمز: 2014 میں کوہستان کو دو اضلاع میں تقسیم کے خلاف جمعیت علمائے اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی عصمت اللہ نے درخواست دے رکھی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے کوہستان کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دے دیا، پشاور ہائی کورٹ میں کوہستان کی دو اضلاع میں تقسیم کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس یحیٰی آفریدی اور جسٹس رو ح الامین پر مشتمل ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے کوہستان کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے نوٹیفکیشن کو غیر قانونی قرار دیا۔ 2014 میں کوہستان کو دو اضلاع میں تقسیم کے خلاف جمعیت علمائے اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی عصمت اللہ نے درخواست دے رکھی تھی۔


خبر کا کوڈ: 513593

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/513593/پشاور-ہائیکورٹ-کوہستان-کی-اضلاع-میں-تقسیم-غیر-قانونی-قرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org