0
Tuesday 19 Jan 2016 15:10
وزیراعظم نواز شریف کی ایرانی وزیر دفاع سے ملاقات

مسلم امہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے، نواز شریف

مسلم امہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ پاکستانی وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام چاہتے ہیں، مسلم امہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے تہران میں ایران کے وزیر دفاع حسین دہقان سے ملاقات کی، ملاقات میں ایران سعودی عرب کشیدگی کے خاتمے کیلئے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف شریف کا کہنا تھا کہ کشیدگی کم کرنے کے لئے بھرپور کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان خطے میں امن و استحکام چاہتا ہے۔ ایرانی وزیر دفاع حسین دہقان کا کہنا تھا کہ خطے کے استحکام کے لئے پاکستانی کردار کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان انتہائی نازک وقت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان کی کوششوں سے عالم اسلام کو فائدہ پہنچے گا۔ اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف وفد کے ہمراہ تہران پہنچے تو ایرانی وزیر دفاع نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

قبل ازیں مشرق وسطٰی میں بھائی چارے کا مشن لے کر وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چف جنرل راحیل شریف ایران پہنچ گئے۔ تہران ائیر پورٹ پر اعلٰی حکام نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم اور آرمی چیف، ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات میں سعودی عرب کے ساتھ کشیدگی ختم کرنے پر زور دیں گے۔ گذشتہ روز پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے سعودی فرماںروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات میں اختلافات کا پرامن حل نکالنے پر زور دیا۔ مصالحتی مشن کے سلسلے میں ریاض میں ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ سعودی عرب اور ایران امت مسلمہ کے وسیع تر مفاد میں اختلافات جلد پرامن طریقے سے حل کریں۔ شاہ سلمان نے مصالحت کیلئے پاکستانی کوششوں کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مسلم ممالک میں بھائی چارے کا فروغ چاہتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 513594
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش