0
Tuesday 19 Jan 2016 16:26

ڈاکٹر عاصم کیخلاف مقدمے میں ایک بار پھر اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر تبدیل

ڈاکٹر عاصم کیخلاف مقدمے میں ایک بار پھر اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر تبدیل
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے انتہائی قریبی ساتھی اور سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گردوں کی معاونت کے مقدمے میں وکیل استغاثہ کو ایک مرتبہ پھر تبدیل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل سندھ شہادت اعوان نے ایاز تنیو ایڈووکیٹ کو ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گردوں کی معاونت کے کیس میں اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مقرر کر دیا ہے، جو مقدمے کی اگلی سماعت پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوں گے۔ واضح رہے کہ اس مقدمے میں پہلے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری تھے، لیکن انہیں ہٹا کر سینئر وکیل نثار احمد درانی کو یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی، تاہم کچھ ہی عرصے بعد نثار احمد درانی نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ مقرر ہونے کے بعد کیس کی پیروی سے معذرت کرلی تھی۔
خبر کا کوڈ : 513599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش