QR CodeQR Code

وزیراعظم اور آرمی چیف سعودی عرب سے ایران پہنچ گئے

19 Jan 2016 16:31

اسلام ٹائمز: اپنے دورہ تہران کے دوران وزیر اعظم نواز شریف ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے اور خطے کی صورتحال سمیت سعودی عرب سے حالیہ کشیدگی پر بات کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب سے ایران پہنچ گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورہ سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد ایران پہنچ گئے، جہاں تہران ایئر پورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اپنے دورہ تہران کے دوران وزیر اعظم نواز شریف ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے اور خطے کی صورتحال سمیت سعودی عرب سے حالیہ کشیدگی پر بات کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 513601

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/513601/وزیراعظم-اور-ا-رمی-چیف-سعودی-عرب-سے-ایران-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org