QR CodeQR Code

دھڑ جڑی بچیوں کو ملتان سے لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ، ڈاکٹروں نے آپریشن ناممکن قرار دے دیا

19 Jan 2016 19:12

اسلام ٹائمز: ڈاکٹروں کے مطابق بچیوں کے دل، جگر اور آنتیں ایک ہونے کی وجہ سے آپریشن ناممکن دکھائی دینے لگا ہے، دوسری جانب بچیوں کے نام فاطمہ اور علیزہ رکھ دئیے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان میں پیدا ہونے والی جڑے دھڑ والی بچیاں قدرت کا منہ بولتا کرشمہ بن گئیں۔ چلڈرن کمپلیکس کے ڈاکٹروں نے ابتدائی رپورٹ میں دونوں بچیوں کو آپریشن کے ذریعے علیحدہ کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن قرار دے دیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ انجیو گرافی اور دیگر ٹیسٹس میں واضح ہو گیا ہے کہ بچیوں کے دل، جگر کے علاوہ پیٹ اور آنتیں بھی ایک ہیں، جس کی وجہ سے بچیوں کے آپریشن کا رسک نہیں لیا جا سکتا۔ بچیوں کو آج کسی بھی وقت لاہور کے چلڈرن اسپتال منتقل کر دیا جائے گا۔ دوسری جانب بچیوں کے والد نذر عباس نے دھڑ جڑی بچیوں کا نام فاطمہ اور علیزہ رکھ دیا ہے۔ جبکہ تیسری نارمل بچی کا نام خدیجہ رکھا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 513651

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/513651/دھڑ-جڑی-بچیوں-کو-ملتان-سے-لاہور-منتقل-کرنے-کا-فیصلہ-ڈاکٹروں-نے-آپریشن-ناممکن-قرار-دے-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org