QR CodeQR Code

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ایرانی ریال کی قدر میں اضافہ

19 Jan 2016 19:33

اسلام ٹائمز: فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق اقتصادی پابندیاں ہٹنے سے قبل 10 لاکھ ایرانی ریال 32 ہزار پاکستانی روپے میں مل جاتے تھے لیکن آج ان کی مالیت 40 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ اس طرح 10 لاکھ ایرانی ریال کی قدر میں 8 ہزار روپے اضافہ دیکھا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اقتصادی پابندیوں کے خاتمے سے ایرانی کرنسی میں بھی جان پڑنے لگی۔ پاکستانی روپے کے مقابلے ایرانی ریال 25 فیصد مہنگا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی ریال کی قیمتوں میں بڑھتے ہوئے اضافے کو دیکھتے ہوئے کرنسی کا کاروبار کرنے والوں کو نیا راستہ مل گیا ہے اور بڑی تعداد میں ایرانی کرنسی کی خریداری دیکھنے میں آرہی ہے۔ فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق اقتصادی پابندیاں ہٹنے سے قبل 10 لاکھ ایرانی ریال 32 ہزار پاکستانی روپے میں مل جاتے تھے لیکن آج ان کی مالیت 40 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ اس طرح 10 لاکھ ایرانی ریال کی قدر میں 8 ہزار روپے اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ایران کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں خام تیل و گیس کے وسیع ذخائر ہیں۔ اقتصادی پابندیوں کے باعث ایران کی جانب سے آئل ایکسپورٹ بہت محدود ہوگئی تھی لیکن اب پابندیاں ہٹنے کے بعد آئل ایکسپورٹس بھی بڑھ جانے کی امید ہے۔ یہی وجہ ہے کہ رسد بڑھنے کے خدشات کے باعث بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتیں مزید دباو کا شکار ہو چکی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی کرنسی کی قدر میں موجودہ اضافہ تو معمولی بات ہے اگر پابندیاں اسی رفتار سے ہٹتی رہیں تو ایرانی کرنسی عالمی سطح پر بہت تیزی سے اوپر جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 513656

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/513656/پاکستانی-روپے-کے-مقابلے-میں-ایرانی-ریال-کی-قدر-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org