0
Tuesday 19 Jan 2016 20:48

ضرب عضب کی وجہ سے تکفیری گروہوں کی سازشیں دم توڑ چکی ہیں، حافظ عبدالرحمن مکی

ضرب عضب کی وجہ سے تکفیری گروہوں کی سازشیں دم توڑ چکی ہیں، حافظ عبدالرحمن مکی
اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں نظریہ پاکستان کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جماعۃالدعوۃ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا ہے کہ بیرونی قوتیں مسلمانوں کو باہم دست و گریباں کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داعش جیسی تنظیموں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان میں ضرب عضب کی وجہ سے تکفیری گروہوں اور پاکستان دشمنوں کی سازشیں دم توڑ چکی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اسلام دشمن قوتوں اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹوں کو بے نقاب کر کے عوام کو بھارت کا اصلی چہرہ دکھائے۔
خبر کا کوڈ : 513689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش