QR CodeQR Code

آرمی چیف کی ایرانی سپریم لیڈر کے ملٹری ایڈ وائزر سے ملاقات

خطے کی سکیورٹی اور استحکام ناگزیر، خطرات سے نمٹنے کیلئے مسلم امہ کا اتحاد ضروری ہے، راحیل شریف

20 Jan 2016 01:52

اسلام ٹائمز: تہران میں ایران کے نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری سے ملاقات میں پاکستان کے آرمی چیف نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے روابط بحال ہونے پر زور دیا اور کہا کہ خطے کی سکیورٹی اور استحکام کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ میں کمی ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی کی ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے کشیدگی کے خاتمے کیلئے ایران اور سعودی عرب کے درمیان رابطے شروع کرنے پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان روابطہ شروع ہونے سے کشیدگی کا خاتمہ ہوگا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ خطے کی سکیورٹی اور استحکام ناگزیر ہے۔ دہشتگردی کا مقابلہ مربوط حکمت عملی سے ہی کیا جاسکتا ہے۔ خطرات سے نمٹنے کے لئے مسلم امہ کا اتحاد ضروری ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ خطے کی سکیورٹی اور استحکام کیلئے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی ضروری ہے، دہشت گردی کے خطرے کا مل کر ہی مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ انٹر سروسز پبلیکیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ایران کے نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری اور آیت اللہ خامنہ ای کے ملٹری ایڈوائزر علی شمخانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورت حال پر بات چیت کی گئی، پاکستانی سپہ سالار نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے روابط بحال ہونے پر زور دیا اور کہا کہ خطے کی سکیورٹی اور استحکام کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ میں کمی ضروری ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر مسلم امہ کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے، دہشت گردی کے خطرے کا مل کر ہی مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 513731

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/513731/خطے-کی-سکیورٹی-اور-استحکام-ناگزیر-خطرات-سے-نمٹنے-کیلئے-مسلم-امہ-کا-اتحاد-ضروری-ہے-راحیل-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org