0
Friday 21 Jan 2011 09:43

کراچی،کالعدم تحریک طالبان کے تین دہشتگرد گرفتار،6 ارب روپے کے اکاونٹس کا انکشاف

کراچی،کالعدم تحریک طالبان کے تین دہشتگرد گرفتار،6 ارب روپے کے اکاونٹس کا انکشاف
کراچی:اسلام ٹائمز-کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے تین دہشت گرد کراچی سے گرفتار کر لئے گئے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی اور صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اورنگی ٹاوٴن میں کارروائی کر کے تین افراد قاسم اقبال، جلال الدین اور موسٰی کاظمی کو گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے جو سندھ اسمبلی میں دہشت گردی کا ارادہ رکھتے تھے۔ گرفتار دہشت گردوں نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مختلف بنکوں میں دو اکاوٴنٹس کا بھی انکشاف کیا۔ جن میں مجموعی طور پر ساڑھے چھ ارب روپے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس گروہ کے دو افراد پہلے ہی گرفتار کئے جاچکے ہیں جن کے قبضے سے سیاسی اور مذہبی اہم شخصیات کی ہٹ لسٹ برآمد ہوئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 51375
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش