QR CodeQR Code

پاکستان کیطرف سے کشیدگی ختم کرانے کی کوششیں قابل تحسین ہیں، آزاد علی تبسم

20 Jan 2016 12:55

اسلام ٹائمز: فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے ایم پی اے کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے مشترکہ دورہ نے ثابت کر دیا ہے کہ حکومت اور پاک فوج ایک پیج پر ہیں اور عوام ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن فیصل آباد کے ضلعی جنرل سیکرٹری و ایم پی اے آزاد علی تبسم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کی طرف سے ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی ممالک میں واحد ملک ہے، جو دونوں ملکوں کے درمیان مصالحت کا کردار ادا کر سکتا ہے۔ مسلم لیگ نون کے ضلعی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے مشترکہ دورہ نے ثابت کر دیا ہے کہ حکومت اور پاک فوج ایک پیج پر ہیں اور عوام ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں اسلامی ممالک میں امن نہیں چاہتیں، اس صورتحال میں پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے۔


خبر کا کوڈ: 513812

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/513812/پاکستان-کیطرف-سے-کشیدگی-ختم-کرانے-کی-کوششیں-قابل-تحسین-ہیں-ا-زاد-علی-تبسم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org