0
Wednesday 20 Jan 2016 12:54

ملتان، 16ماہ کے بچے میں سوائن فلو کی تصدیق، مریضوں کی تعداد 46 ہو گئی

ملتان، 16ماہ کے بچے میں سوائن فلو کی تصدیق، مریضوں کی تعداد 46 ہو گئی
اسلا ٹائمز۔ ملتان کے نشتر ہسپتال میں 16 ماہ کے بچے میں سوائن فلو کی تصدیق ہو گئی جبکہ مرض کے شبہ میں مزید دو خواتین نشتر ہسپتال داخل، رواں ماہ مرض کے شبے میں آنیوالے مریضوں کی تعداد 46 ہو گئی۔ ملتان کے نشتر ہسپتال میں بہاولپور کے رہائشی 16 ماہ کے عبدالغفار میں سوائن فلو کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ مرض کے شبے میں مزید دو خواتین کو بھی نشتر ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں ماہ نشتر ہسپتال میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے آنے والے مریضوں کی تعداد 46 ہو گئی ہے جن میں سے 21 مریضوں میں سوائن فلو کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان مریضوں میں سے چار جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 9 صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 513814
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش