0
Wednesday 20 Jan 2016 14:17

کراچی میں کالعدم تنظیم کے 9 دہشتگردوں سمیت 76 جرائم پیشہ افراد گرفتار

کراچی میں کالعدم تنظیم کے 9 دہشتگردوں سمیت 76 جرائم پیشہ افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 76 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقوں میں آپریشن کے دوران 76 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم، بم بنانے کا سامان، منشیات اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ ملزمان کو نارتھ ناظم آباد، لیاقت آباد، موسیٰ لین، چاکیواڑہ، پاک کالونی، بلدیہ ٹاون، منگھوپیر، اسٹیل ٹاون، الفلاح اور دیگر علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلر، بھتہ خور، ڈکیت، اشتہاری اور مفرور ملزمان شامل ہیں، 9 ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم، جبکہ 5 کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 513843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش