0
Friday 21 Jan 2011 14:11

دہشتگردی کیخلاف جنگ،پاکستان میں افغانستان سے زیادہ ہلاکتیں

دہشتگردی کیخلاف جنگ،پاکستان میں افغانستان سے زیادہ ہلاکتیں
نئی دہلی:اسلام ٹائمز-پاکستان میں تشدد اور دہشت گردی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد افغانستان سے تجاوز کر گئی۔ عالمی دہشت گردی کے خلاف اتحادی کے کردار نے پاکستان کو 9 سالوں میں دس ہزار سے زیادہ ہلاکتیں دیں جبکہ افغانستان میں اسی عرصے میں 7ہزار افراد موت کے منہ میں گئے۔ بھارتی اخبار"دی ہند" کے مطابق افغانستان پر امریکی و اتحادی افواج کی جارحیت کے بعد اس خطے نے امن و امان کے حوالے سے سنگین صورت اختیار کر لی۔ عالمی دہشت گردی میں سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوا۔ عالمی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کا اتحادی بننے کے بعد 2001ء سے پاکستان میں 10003 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ افغانستان میں اسی عرصے کے دوران 7123 افراد ہلاک ہوئے۔ پاکستان کے ایک تھنک ٹینک کے مطابق 2009ء میں تشدد اور دہشت کی 12623کارروائیاں کی گئی۔

خبر کا کوڈ : 51391
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش