QR CodeQR Code

ملتان، دھڑ جڑی بچیوں کی سرجری دنیا کے کسی بھی ملک میں ممکن نہیں، میڈیکل بورڈ

20 Jan 2016 18:34

اسلام ٹائمز:ملتان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، چلڈرن کمپلیکس، نشتر ہسپتال اور لاہور کے ڈاکٹروں پر مشتمل 6 رکنی بورڈ کا کہنا ہے کہ بچیوں کا دل اوپر سے تقسیم ہے جبکہ جگر بھی ایک ہی ہے جسکی وجہ سے سرجری کرنے پر دونوں بچیوں کی زندگی کو خطرہ ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ دھڑ جڑی بچیوں کی سرجری دنیا کے کسی بھی ملک میں ممکن نہیں جس پر میڈیکل بورڈ نے بچیوں کو سات روز بعد گھر منتقل کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ ملتان میں دھڑ جڑی بچیوں کی پیدائش ہوئی تو میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد مشیر صحت پنجاب نے میڈیکل بورڈ بنا دیا جس نے بچیوں کی مختلف رپورٹس آنے کے بعد سرجری ناممکن ہونے کا فیصلہ سنا دیا۔ ملتان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، چلڈرن کمپلیکس، نشتر ہسپتال اور لاہور کے ڈاکٹروں پر مشتمل 6 رکنی بورڈ کا کہنا ہے کہ بچیوں کا دل اوپر سے تقسیم ہے جبکہ جگر بھی ایک ہی ہے جسکی وجہ سے سرجری کرنے پر دونوں بچیوں کی زندگی کو خطرہ ہو گا۔ میڈیکل بورڈ نے اپنی تحریر کردہ رپورٹ محکمہ صحت کے حکام کو ارسال کر دی ہے جبکہ بچیوں کو بھی آئندہ سات روز میں گھر منتقل کر دیا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 513915

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/513915/ملتان-دھڑ-جڑی-بچیوں-کی-سرجری-دنیا-کے-کسی-بھی-ملک-میں-ممکن-نہیں-میڈیکل-بورڈ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org