QR CodeQR Code

ناجائز اولاد کی ناجائز حمایت،امریکہ نے اسرائیلی آبادکاری کیخلاف فلسطینی قرارداد کی مخالفت کر دی

21 Jan 2011 14:37

اسلام ٹائمز:ہیلری کلنٹن نے اپنے ناجائز موقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل مذاکرات ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکا سمجھتا ہے کہ اقوام متحدہ یا کسی اور فورم پر ایکشن سے مسائل حل نہیں ہوں گے


واشنگٹن:اسلام ٹائمز-امریکا نے سکیورٹی کونسل میں فلسطین کی جانب سے اسرائیل کی ناجائز آباد کاری کے خلاف پیش کی گئی قرارداد کی مخالفت کر دی۔ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے واشنگٹن میں صحافیوں سے اپنے ناجائز موقف کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطین تنازع کا واحد حل مذاکرات ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکا سمجھتا ہے کہ اقوام متحدہ یا کسی اور فورم پر ایکشن سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی فوجوں کے فلسطینی پناہ گزیں کیمپ میں داخلے پر فلسطینیوں نے شدید احتجاج کیا۔ شفات پناہ گزین کیمپ میں یہودی فوج اور فلسطینی نوجوانوں میں جھڑپوں کے دوران متعدد نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔ صہیونی فوج نے نہتے پناہ گزینوں پر آنسو گیس کے شیل فائر کئے۔ جس پر فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوج پر پتھراوٴ کیا۔


خبر کا کوڈ: 51395

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/51395/ناجائز-اولاد-کی-حمایت-امریکہ-نے-اسرائیلی-آبادکاری-کیخلاف-فلسطینی-قرارداد-مخالفت-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org