QR CodeQR Code

حرمین شریفین کو باہر سے نہیں اندر سے ہی آل سعود سے خطرہ ہے، نیاز نقوی

20 Jan 2016 22:30

اسلام ٹائمز: ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر کا کہنا تھا کہ چند فرقہ پرست انتہا پسندوں کی طرف سے فوج سعودی عرب نہ بھجوانے کی صورت میں احتجاجی تحریک چلانے کے اعلان کا نوٹس لیا جائے، کیونکہ پاکستان صرف اقوام متحدہ کے امن مشن پر فوج بھجواتا ہے، ہم کرائے کے قاتل نہیں۔ لاہور میں علما سے گفتگو علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ سعودی عرب کے وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کیساتھ ہونیوالے مذاکرات سے قوم کو آگاہ کیا جائے اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ چند فرقہ پرست انتہا پسندوں کی طرف سے فوج سعودی عرب نہ بھجوانے کی صورت میں احتجاجی تحریک چلانے کے اعلان کا نوٹس لیا جائے، کیونکہ پاکستان صرف اقوام متحدہ کے امن مشن پر فوج بھجواتا ہے، ہم کرائے کے قاتل نہیں۔ لاہور میں علما سے گفتگو علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ سعودی عرب کے وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کیساتھ ہونیوالے مذاکرات سے قوم کو آگاہ کیا جائے اور پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے، امید ہے کہ عسکری اور سیاسی قیادت حرمین شریفین کے تحفظ کے نام پر یمن اور بحرین کیخلاف پاکستانی فوج کو استعمال نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب دوسرے ممالک میں مداخلت کرکے خود اپنے لئے مشکلات پیدا کر رہا ہے اور پھر واویلا کرتا ہے کہ اس کی سالمیت اور حرمین شریفین کو خطرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حرمین شریفن اور خود سعودی عرب کو بھی خطرہ نہیں، حجاز مقدس کو اگر خطرہ ہے تو وہ آل سعود سے ہو سکتا ہے، جنہوں نے جنت البقیع میں آئمہ اہل بیت علیہم السلام اور صحابہ کرام رضوان للہ علیہم کے مزارات مقدسہ کو مسمار کرکے امت مسلمہ کی دل آزاری کی اور اب تک باوجود مطالبات کے انہیں دوبارہ تعمیر نہیں کیا جارہا۔ علامہ نیاز نقوی نے کہا کہ یمن کے مسئلے پر پارلیمنٹ اپنا فیصلہ سنا چکی ہے کہ فوج نہیں بھجوائی جائے گی تو اب پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر کوئی اقدام نہیں اٹھایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ فوج سعودی عرب بھجوانے کیلئے تحریک چلانا چاہتے ہیں، انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے، کوئی عرب بادشاہت یا سعودی عرب کی کالونی نہیں کہ ان کے سیاسی اختلافات کیلئے کرائے کے قاتل ہم نے فراہم کرنے ہیں اگر کوئی تنظیم فوج بھجوانے کے ممکنہ اعلان کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان کرے گی تو اس سے امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوگا جو کہ ملکی مفاد میں نہیں، اس لئے انتہا پسندوں کے ایجنڈے کو فروغ نہ دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 513956

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/513956/حرمین-شریفین-کو-باہر-سے-نہیں-اندر-ہی-آل-سعود-خطرہ-ہے-نیاز-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org