QR CodeQR Code

ایران سعودی مصالحت کیلئے غیر جانبداری اولین شرط ہے، صاحبزادہ حامد رضا

20 Jan 2016 23:06

اسلام ٹائمز: مشائخ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ دور حاضر میں اسلام کو تلوار کے بجائے کردار سے پھیلانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم فوجی اتحاد ادھورا ہے، عالم اسلام کا وسیع تر اتحاد ہی تمام مسائل کا حل ہے، صحت و تعلیم کا بجٹ اورنج ٹرین منصوبہ پر خرچ کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سعودی الائنس کا حصہ بننا ملکی مفاد میں نہیں، ایران سعودی مصالحت کیلئے غیر جانبداری اولین شرط ہے، دور حاضر میں اسلام کو تلوار کے بجائے کردار سے پھیلانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم فوجی اتحاد ادھورا ہے، عالم اسلام کا وسیع تر اتحاد ہی تمام مسائل کا حل ہے، صحت و تعلیم کا بجٹ اورنج ٹرین منصوبہ پر خرچ کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں پیر طارق ولی چشتی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے مشائخ کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ کرپشن کیخلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے، ہماری خارجہ پالیسی امریکہ نہیں قومی مفادات کے تابع ہونی چاہیئے، خود انحصاری پر عملدرآمد ہی خوشحالی کا راستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران لیڈر نہیں ٹریڈر ہیں، کرپشن کے مجرموں کیلئے چوراہوں پر پھانسی گھاٹ بنائے جائیں، عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا فائدہ پاکستانی عوام کو بھی ہونا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 513962

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/513962/ایران-سعودی-مصالحت-کیلئے-غیر-جانبداری-اولین-شرط-ہے-صاحبزادہ-حامد-رضا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org