0
Thursday 21 Jan 2016 09:55

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے تین نوجوانوں کو شہید کر دیا جس کے بعد احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ کے گاؤں نینا بٹ پورہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ شہید ہونے والے نوجوانوں کی شناخت شارق احمد، ریاض رسول اور پرویز احمد گورو کے نام سے ہوئی ہے جو علاقے کے رہائشی تھے۔ بھارتی فوجیوں نے تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا اور گھروں میں گھس کر تلاشی لیتے رہے جبکہ دو گھروں کو بھی گرا دیا۔ ڈپٹی آئی جی نتیش کمار نے بتایا کہ سرکاری فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک شہری اور مشتبہ عسکریت پسند ہلاک ہوا ہے۔ نوجوانوں کے قتل کے خلاف پلوامہ اور دیگر علاقوں میں عوام احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔ پولیس نے مظاہرین پرلاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس سے کئی افراد زخمی ہو گئے۔ بھارتی فوج کے مطابق مظاہرین نے ایک بکتر بند گاڑی بھی جلاد ی جو احتجاج کے بعد علاقے میں موجود پولیس اہلکاروں کو نکالنے کیلئے بھیجی گئی تھی۔
خبر کا کوڈ : 514016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش