QR CodeQR Code

دہشتگردی ختم اور معاشی ترقی میں اضافہ ہو رہا ہے

دہشتگردوں کیخلاف کامیاب جنگ لڑ رہے ہیں اور اب دہشتگرد بھاگ رہے ہیں، نواز شریف

21 Jan 2016 16:31

اسلام ٹائمز: ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اکستان نے دہشت گردی کی جنگ کیخلاف بے پناہ قربانیاں دیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا، جس کے بہترین نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ پاکستان سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ختم کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا دہشت گردوں کیخلاف کامیاب جنگ لڑ رہے ہیں اور اب دہشت گرد بھاگ رہے ہیں۔ بھاگتے ہوئے دہشت گردوں نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی کو نشانہ بنایا۔ پاکستان نے دہشت گردی کی جنگ کیخلاف بے پناہ قربانیاں دیں۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا، جس کے بہترین نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ پاکستان سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ختم کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا پاکستان کو معیشت، توانائی بحران سمیت دہشت گردی جیسے تینوں بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان سمیت خطے کو بھی فائدہ ہوگا۔ ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے اقتصادی محاذ پر بھی بڑی کامیابی ملی ہے۔ بے روزگاری میں کمی اور محصولات میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان میں مجموعی طور پر بہتری آ رہی ہے اور معاشی ترقی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 514113

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/514113/دہشتگردوں-کیخلاف-کامیاب-جنگ-لڑ-رہے-ہیں-اور-اب-دہشتگرد-بھاگ-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org