0
Thursday 21 Jan 2016 18:55

لیاقت بلوچ کی اقتداء میں لاہور میں شہدائے چارسدہ کی غائبانہ نماز جنازہ

لیاقت بلوچ کی اقتداء میں لاہور میں شہدائے چارسدہ کی غائبانہ نماز جنازہ
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام شہدائے چارسدہ کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چار سدہ، جمرود اور کوئٹہ میں دہشتگردی کے مسلسل واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ دہشت گرد اسلام، مسلمانوں اور انسانیت کے دشمن ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف مہم اور قومی ایکشن پلان کے لیے پوری قوم یکسو اور متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور تعلیمی اداروں پر حملے دشمن کی قوم کو بے حوصلہ کرنے کے لیے کاروائی ہے۔ عوام دلیری سے دشمن کے ہر حربہ کا مقابلہ کریں گے۔ بھارتی تو پاکستان اور بنگلہ دیش کے خلاف ہر سازش اور حربہ استعمال کر رہے ہیں لیکن پاکستان کے حکمران مصلحتوں اور دشمن کے جال میں پھنسنے کے چکر میں رہتے ہیں۔ لیاقت بلوچ نے ایکسپو سنٹر میں اسلامی جمعیت طلبہ کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان طلبہ اور نئی نسل ملک و ملت کا بہترین سرمایہ ہیں۔ نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں پر دہشتگرد تعلیمی، تہذیبی اور زندگیوں پر خطرات مسلط کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل پر عزم اور پاکستان سے محبت رکھتی ہے لیکن اسے فکری انتشار، اضطراب اور مشکلات کا شکار کر دیا گیا ہے۔ طلبہ اور نوجوانوں کے مسائل حل کیے بغیر ملک میں نہ تو ترقی ہو سکتی ہے اور نہ ہی امن و امان قائم ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ملک میں امن لانے کے لیے متحد اور یک جان ہو جائے، دشمن ناکام ہوگا اور باطل مٹ جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 514139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش