0
Thursday 21 Jan 2016 20:15

کراچی سے کالعدم لشکر جھنگوی اور القاعدہ کے 2 کمانڈرز سمیت 11 دہشتگرد گرفتار

کراچی سے کالعدم لشکر جھنگوی اور القاعدہ کے 2 کمانڈرز سمیت 11 دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی میں حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے کالعدم لشکر جھنگوی اور القاعدہ کے 2 کمانڈرز سمیت 11 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن کی محمد خان کالونی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیموں کے 2 اہم کمانڈروں سمیت 11 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، جبکہ ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی انچارج علی رضا نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ محمد خان کالونی میں کارروائی خفیہ اداروں کی اطلاع پر کی گئی، جس میں گرفتار 2 اہم دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ اور لشکر جھنگوی سے ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تنظیموں کے ان دو کمانڈروں سمیت دیگر 11 دہشتگردوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جن کے قبضے سے 10 بوتل بم، 5 راکٹ لانچر، 10 ہینڈ گرنیڈ، کلاشنکوف اور دہشتگردی میں استعمال ہونے والے 20 دیگر آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔ سی ٹی ڈی انچارج کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشتگرد کراچی کی شاہراہ فیصل پر واقع اہم سرکاری عمارت پر ایئرپورٹ طرز کے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، اور ان کے قبضے سے منصوبے کے دستاویزات سمیت اہم نقشے برآمد ہوئے ہیں، جبکہ گرفتار دہشتگرد گزشتہ دو سال کے دوران کراچی میں ہونے والے دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔
خبر کا کوڈ : 514172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش