QR CodeQR Code

چیئرمین رضا ربانی نے وزیر دفاع کے سینیٹ میں داخلے پر پابندی لگا دی

21 Jan 2016 23:48

اسلام ٹائمز: ایوان سے اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین سینٹ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کوایک شخص کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ وزراء کے ساتھ نرمی برتی جائے توان کی غیرحاضری سے ایوان کی کارروائی متاثر ہوتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے وزیردفاع خواجہ آصف کے ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ وزارت دفاع نے سینٹ کو بتایا ہے کہ پاک افغان سرحد پر سکیورٹی کے لیے ایک لاکھ 83 ہزار فوجی اہلکار تعینات ہیں۔ چیئرمین سینٹ رضا ربانی کی زیرصدارت سینٹ اجلاس آرمی چیف کے دورہ افغانستان سے متعلق وزیردفاع خواجہ آصف کے بیان پر بحث ہونا تھی۔ چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے وزیر دفاع کی عدم موجودگی میں بحث کرانے سے انکار کرتے ہوئے انہیں ایوان میں بلانے کی ہدایت کی۔ وزرائے مملکت شیخ آفتاب اور عابد شیر علی نے بتایا کہ باوجود کوشش کہ ان کا خواجہ آصف سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ اس پر چیئرمین سینٹ نے رولنگ دیتے ہوئے رواں سیشن کے اختتام تک وزیر دفاع خواجہ آصف کے سینٹ میں داخلے پر پابندی لگا دی۔ چیئرمین سینٹ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کوایک شخص کے ہاتھوں یرغمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ وزراء کے ساتھ نرمی برتی جائے تو ان کی غیرحاضری سے ایوان کی کارروائی متاثر ہوتی ہے۔ قبل ازیں وزارت دفاع کی جانب سے سینٹ کو بتایا گیا کہ امریکی فوجوں کے افغانستان سے انخلاء کے پیش نظر پاک افغان سرحد پر سکیورٹی کے لئے ایک لاکھ 83 ہزار فوجی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 514224

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/514224/چیئرمین-رضا-ربانی-نے-وزیر-دفاع-کے-سینیٹ-میں-داخلے-پر-پابندی-لگا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org