0
Friday 22 Jan 2016 12:00

بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینی جدوجہد کے لئے ڈاکٹر طاہر القادری کی مسلسل حمایت جاری رکھنے پر شکرگزار ہیں، فلسطینی سفیر

بیت المقدس کی آزادی  اور فلسطینی جدوجہد کے لئے ڈاکٹر طاہر القادری کی مسلسل حمایت جاری رکھنے پر شکرگزار ہیں،  فلسطینی سفیر
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں تعینات فلسطین کے سفیر ولید ابو علی کا کہنا ہے کہ اسرائیل دنیا کا بدترین دہشت گرد ہے، فلسطینی نہتے عوام صہیونی بربریت کا طویل عرصے سے شکار ہیں، باآخر فتح ہماری ہو گی ، وہ دن دور نہیں جب ہم سب ملکر قبلہ اول میں فتح و نصرت کے ساتھ نماز ادا کریں گے۔ اسرائیل نے دنیا بھر کو اپنے استعماری شکنجے میں جکڑا ہوا ہے، میڈیا سمیت دنیا بھر میں اقتصادیات پر اسرائیل نے پنجے گاڑے ہوئے ہیں۔ عالم اسلام کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ پاکستان اور پاکستانی عوام سے فلسطینیوں کا قلبی و ایمانی رشتہ ہے، ہمارا قائداعظم محمد علی جناح سے تعلق قیام پاکستان سے پہلے کا ہے، جب ہمارے مفتی اعظم نے برصغیر پاک و ہند کا دورہ کر کے قائداعظم رحمۃ اللہ علیہ سے ملاقات کی تھی۔ پاکستان کی قبلہ اول بیت المقدس اور فلسطینی عوام کے ساتھ والہانہ محبت کا عالم یہ ہے کہ سفارتی سطح پر پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے تعلقات نہیں ہیں، جو انتہائی قابل ستائش عمل ہے۔

فلسطینی سفیر کا کہنا تھا کہ قبلہ اول کی آزادی کے لئے پاکستانی حکومت اور عوام بھرپور جدوجہد کرتے ہیں اور کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔ فلسطینی سفیر نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری دھرنے کے دوران اپنے خطابات میں قبلہ اول اور فلسطینیوں کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتے تھے، جس سے مجھے اور فلسطینوں کو بڑی تقویت ملی۔ اس پر انہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر انہو ں نے کہا کہ فلسطینی طلبہ پاکستانی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمیں مزید ایسے مواقع میسر آئیں۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائرز شہزاد حسین نقوی نے فلسطینی سفیر کے جذبات اور ان کے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کے بارے میں خیالات پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری اور پاکستان عوامی تحریک فلسطینوں کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، ہماری دلی خواہش ہے کہ ہم قبلہ اول کو آزاد دیکھیں اور وہاں انیبا علیہ السلام کی قبور اور مقدسات کی زیارت کر سکیں۔ یروشلم سے مسلمانوں کا دینی اور تاریخی تعلق ہے، جسے یہودیانے کا صہیونی منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتا۔ اس موقع پر شہزاد حسین نقوی نےشیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی معروف کتاب دہشت گردی کے خلاف فتویٰ فلسطینی سفیر کو پیش کی۔
خبر کا کوڈ : 514273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش